میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس کیسز کی شرح 11فیصد سے تجاوز ،کراچی میں اومیکرون کے پھیلائوکاخدشہ

کورونا وائرس کیسز کی شرح 11فیصد سے تجاوز ،کراچی میں اومیکرون کے پھیلائوکاخدشہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ حکومت نے عوام کیلئے اومیکرون پھیلاؤ کے خدشے کا الرٹ جاری کردیا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں میں 24 نمونوں میں سے21 کیسز رپورٹ ہوچکے، عوام دفاترز اور پبلک مقامات پر ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اومیکرون تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے، عوام کو خبردار کرتا کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ماسک ضرور پہنیں۔انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں میں 24 نمونوں میں سے21 کیسز رپورٹ ہوچکے، عوام دفاترز اور پبلک مقامات پر ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ کراچی میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 11.72 فیصد تک پہنچ گئی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اومی کرون کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا۔6 سے 7 جنوری 2022 تک 24 ٹیسٹ کیے گئے۔24 نمونوں میں سے اومی کرون کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے۔21 کیسز میں سے 14 ضلع شرقی ، 3 وسطی، 1 ملیر اور 3 کا تعلق دیگرصوبے کے دیگر اضلاع سے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں