میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان عالمی دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن گیا

افغانستان عالمی دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

افغانستان سے 23 دہشت گرد تنظیمیں امریکا، چین اور پاکستان سمیت لگ بھگ 53 ممالک میں دہشت گردی پھیلاتی ہیں۔ ان تنظیموں میں ٹی ٹی پی سمیت القاعدہ، جماعت الاحرار، حزب التحریر، جنداللہ، آئی ایم یو اور بلوچ گروپس شامل ہیں۔ افغانستان سے دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں ممالک میں پاکستان سر فہرست ہے۔ 23 میں سے 17 دہشت گرد تنظیمیں صرف پاکستان کو نشانہ بناتی ہیں۔ذرائع کے مطابق افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والی تنظیموں میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور بلوچ دہشت گرد تنظیمیں شامل ہیں جب کہ افغانستان سے ہی القاعدہ یورپ اور امریکا، تحریکِ اسلامی ترکمانستان اور چین جب کہ آئی ایم یو ازبکستان کو نشانہ بناتی ہے۔اسی طرح افغانستان سے ہی جند اللہ ایران میں، داعش یورپ اور امریکا میں جب کہ حزب التحریر اور جماعت الاحرار پاکستان میں دہشت گردی پھیلاتی ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان خطے میں دہشت گرد تنظیموں کی باقاعدہ مالی معاونت کررہا ہے۔پاکستان میں گزشتہ سال دہشت گردی کی بڑھتی لہر میں ٹی ٹی پی اور افغان حمایت کا مرکزی کردار رہا۔ آپریشن ضرب عضب اور ردّ الفساد سے تقریباً ختم ہونے والی ٹی ٹی پی، افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد دوبارہ متحرک ہو گئی ہے۔تاہم 2015 سے 2020 تک پاک فوج کے آپریشنز کی بدولت ٹی ٹی پی کے حملے مسلسل کم ہوتے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں