میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کا طوفان، بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنے لگیں

مہنگائی کا طوفان، بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنے لگیں

جرات ڈیسک
منگل, ۱ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور آسمان کو چھوتی مہنگائی کے باعث بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ مہنگائی کا جِن دن بدن بے قابو ہوتا جا رہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بھی کاروباری طبقے کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے، شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ تاجربرادری کے مطابق بجلی کے بل ادا کرنا محال ہوگیا ہے، تاجر دُہری مصیبت میں مبتلا ہیں، گھر اور دکان کے بجلی کے بل ادا کرنے کے لیے رقم میسر نہیں رہی۔ تاجروں نے کہاکہ پہلے ہی ہر چیز مہنگی ہونے کی وجہ سے کاروبار نہیں، کرائے اور اخراجات نکالنا مشکل ہے اوپر سے بجلی کے بلوں نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ تاجروں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیں تاکہ دکاندار طبقے اورعوام کو سکھ کا سانس مل سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں