میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرہ ارض کی تاریخی تصویر کھینچے 50 برس گزر گئے

کرہ ارض کی تاریخی تصویر کھینچے 50 برس گزر گئے

جرات ڈیسک
جمعرات, ۸ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

چاند کے سفر کے دوران زمین کی اتاری گئی شاندار اور تاریخی تصویر کو اب پورے 50 برس ہو چکے ہیں۔ اس تصویر کو ‘نیلے سنگِ مرمر’ (دی بلو ماربل) کا نام دیا گیا ہے۔ دسمبر 1972 میں اپالو 17 کے خلانوردوں نے اپنے سفر کے دوران کرہِ ارض کی ایک شاندار تصویر کھینچی تھی جس میں افریقہ اور قطبِ جنوبی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جس پر بادل بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ تصویر ناسا کے خلانوردوں، یوگین جین کرنن، رونالڈ ایونز اور ہیریسن شمٹ نے سات دسمبر کو ہیسل بینڈ کیمرے اور زیئس لینس سے کھینچی تھی۔ یہ تصویر 45000 کلومیٹر کے فاصلے پر اس وقت لی گئی تھی جب وہ چاند کی جانب رواں دواں تھے۔50 سال پرانی یہ تصویر آج بھی کرہِ ارض کی خلا سے لی گئی بہترین تصاویر میں سے ایک ہے۔ اس میں خوبصورت نیلی زمین کے پس منظر میں تاریک سیاہ خلا کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ناسا کے مؤرخ اسٹیفن گربر نے کہا کہ اپالو 17 کے خلانوردوں کا باضابطہ زمین کی تصویر لینے کا ارادہ نہیں تھا۔ لیکن تمام خلانوردوں کو فوٹوگرافی کی تربیت دی گئی تھی۔ 50 برس کے دوران یہ تصویر دنیا بھر میں زمین کو دکھانے کے لیے سب سے زیادہ استعمال کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں