قانون سازی پر مشاورت میں قانون کو مطلوب لوگ شامل ہیں، فردوس عاشق
ویب ڈیسک
اتوار, ۸ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پاکستان کے قانون کو مطلوب ہیں۔ سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پاکستان کے قانون کو مطلوب ہیں،پوری کی پوری(ن) لیگ مفروروں کے پاس ڈیر ے ا جمائے بیٹھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح علاج کرانا ہر قیدی کا حق ہے اسی طرح جرم کا حساب لینا قانون کا حق اور تقاضا ہے ۔