میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ،پانچ مشیروں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ،پانچ مشیروں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۸ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بلوچستان کی19رکنی کابینہ تشکیل دے دی گئی ،14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا جبکہ پانچ مشیران کی تقرری بھی کردی گئی ۔ اتوار کو گورنر ہائوس کوئٹہ میں بلوچستان کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں گورنر بلوچستان سید ظہور آغانے 14وزراء سے حلف لیا، حلف لینے والوں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار محمد صالح بھوتانی، نوابزادہ طارق مگسی، میر ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمن کھیتران،میر اکبر آسکانی، حاجی محمد خان لہڑی، میر سکندر عمرانی،حاجی نور محمد دمڑ، پاکستان تحریک انصاف کے میر نصیب اللہ مری، مبین خلجی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے میر اسد اللہ بلوچ،پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے سید احسان شاہ اور عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر زمرک خان اچکزئی شامل ہیں ۔تقریب حلف بردار ی میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، وفاقی وزیر دفاعی پیدوار زبیدہ جلال، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سمیت اراکین اسمبلی، سیاسی و قبائلی رہنمائوں، اعلیٰ بیورو کریٹس نے بھی شرکت کی۔ دریں اثناء صوبائی کابینہ میں پانچ مشیران کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جن میں پی ٹی آئی کے نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری، بلوچستان عوامی پارٹی کے میر ضیاء اللہ لانگو، سردار مسعود علی لونی، عبدالرشید بلوچ، جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ گہرام بگٹی شامل ہیں مشیران کو صوبائی وزیر کے برابر اسٹیٹس دیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں