میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چین میں بچوں کے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد گیمز کھیلنے پر پابندی عائد

چین میں بچوں کے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد گیمز کھیلنے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

چین میں بچوں کو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد اور رات 10 بجے کے بعد آن لائن گیمز کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کا قانون نافذ کردیا گیا۔چین میں 14 فیصد سے زائد نابالغ یا 16 سال سے کم عمر کے 33 ملین افراد انٹرنیٹ استعمال کرنے کے عادی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس قانون کو چین کے دارالحکومت بیجنگ نے متعارف کرایا ہے جو کہ نوجوانوں اور بچوں میں آن لائن گیمنگز کی لت کو روکنے کے لیے ہے۔قانون کے مطابق رات 10 بجے تک تمام بچوں کو سونے کی ہدایت کی گئی ہے، چاہے ان بچوں نے اپنا اسکول کا کام مکمل کیا ہو یا نہیں، 16 سال سے کم عمر کے بچے ایک گھنٹے سے زیادہ آن لائن گیمز نہیں کھیلیں گے جب کہ انہیں چھٹی کے دن3 گھنٹے سے زیادہ گیم کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔نافذ کردہ قانون میں رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک نوجوانوں کو گیم کھیلنے سے بھی سختی سے منع کیا گیا ہے۔چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف پریس اینڈ پبلیکیشن ترجمان کے مطابق اس ہدایت کا مقصد بچوں اور نوعمر نوجوانوں کو گیمنگ کے جنون سے روکنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں