میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ ایم کیو ایم کو دفن کرنا ہے، یہ مہاجروں کی دشمن ہے، مصطفیٰ کمال

ہم کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ ایم کیو ایم کو دفن کرنا ہے، یہ مہاجروں کی دشمن ہے، مصطفیٰ کمال

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر میں مصطفی کمال نے کہاکہ اب ہم اپنے پاس آنے والوں سے منتخب نمائندوں سے ریزائن نہیں کروائیں گے، جو ہمارے پاس آچکے ہیں وہ بھی اب اسمبلی جائیں گے اور منحرف رہنما کھلائیں گے ،گلالئی کا کیس ہمارے سامنے ایگزیمپل ہے، ہاں جب ایم کیوایم ریزائن کردے گی تو تب ہم بھی ریزائن کرادیں گے، اب ایم کیو ایم سے ان ہی کی زبان میں بات کریں گے،ہمارے بارے میں ابہام ہوسکتا ہے کہ ہم ایجنسیز کے لوگ ہیں بائیس اگست کو پوری ایم کیو ایم کی پارٹی کیمروں کے سامنے بنی ہے ،آپ کو جو ٹھاکر صاحب لے کر گئے تھے وہ رینجرز کے تھے اور آپ کو غدار وطن ہونے کی وجہ سے لے کر گئے تھے، کیا بھائی اسپینش میں تقریر کررہے تھے، جو آپ کو سمجھ نہیں آئی اور آپ جی بھائی جی بھائی کر رہے تھے، جو شخص رات کو ٹھاکر کی لانڈری سے نکلتا ہے وہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ کا بولتا ہے۔ ان خیالات اظہار پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی دفتر میں پی ایس پی کے مرکزی سیل کے افتتاح کے مو قع پر کارکنان سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس مو قع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی ، سیکریٹری جنرل رضاہارون، سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد، وائس چیئر مین وسیم آفتاب، اشفاق منگی، دیگر مرکزی ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم میری کمیونٹی کی سب سے بڑی دشمن ہیم ایم کیو ایم ہر پاکستانی کی دشمن ہے اور ایم کیو ایم سے نہ صرف ملک بلکہ پوری قوم بلکہ سب سے زیادہ مہاجرین کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سازش نہیں کر رہے کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ ایم کیو ایم کو دفن کرنا ہے، ایم کیو ایم کو جب تک زمین بوس نہیں کریں گے مہاجرین سمیت پورے سندھ اور ملک کا بھلا نہیں کرے گا اور ایم کیو ایم بائیس اگست کو دفن ہوگئی تھی۔سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کہاکہ فاروق ستار کے ذہن پر سخت پریشر ہے، کمزور اور چھوٹی قیادت ہے اس وقت ایم کیوایم کے پاس گزر جائے گے اوپر سے کون سی بڑی چھلانگ مارنی پڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ فاروق ستار کو دیکھ کے ہمٹی ڈمٹی یاد آجاتا ہے، ایم کیو ایم اب ایک گزری بسری داستان بن چکی ہے، ایم کیو ایم کے حوالے دیے جائیںگے جب جب شہر کی بد حالی کا رونا رویا جائے گا، انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی ایکسپائری ڈیٹ تھی تین مارچ 2016اب ایم کیو ایم ایکسپائر ہوچکی ہے، اس سے جڑے لوگ بھی بیمار ہوتے رہیں گے، سینئر چیئرمین ڈاکٹر صغیر نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی انتخابات میں مخالفین کے دانت کھٹے کرے گی، جو صاحب کامیڈی کرتے ہیں جس نے کہا نواز شریف پی ایس پی میں آجائے آسانیاں ہو جائے گی ،پی ایس پی رہنما ارشد وہر انے کہاکہ میری خوش نصیبی ہے کہ اس فورم سے خطاب کر رہا ہوں،یہ میرا پہلا خطاب ہے شاید دیر بہت کردی میں نے، انہوں نے کہاکہ2018 کے الیکشن میں مل کے محنت کرنی ہے، انشاء اللہ جیت سید مصطفی کمال اور ان کی ٹیم کی ہی ہوگی۔ دریں اثناء پاک سر زمین پارٹی کے تحت پاکستان ہائوس میں مرکزی الیکشن سیل کا فتتاح کے سلسلے میں افتتاح تقر یب منعقد کی گئی جس میں پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی سمیت دیگر ذمہ داران کارکنان سمیت مائیں ، بہنیں، نوجوانوں ، بزرگوںنے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرکزی الیکشن سیل کا افتتاح پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی نے کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں