میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز’’فاسٹ ایند فیوریس‘‘ کی نئی فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ٗ2020میںریلیز کیا جائیگا

ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز’’فاسٹ ایند فیوریس‘‘ کی نئی فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ٗ2020میںریلیز کیا جائیگا

منتظم
اتوار, ۸ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ریلیز ہونے والی فلم ’’ دی فیٹ آف دی فیوریس‘‘ نے 2017 کے ابتداء ہی میں 12 لاکھ امریکی ڈالر کمالیے تھے
ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز’’فاسٹ ایند فیوریس‘‘ کی نئی فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی جس کے بعد اب اسے اپریل 2020 میں ریلیز کیا جائے گا۔ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم سیریز ’’فاسٹ اینڈ فیوریس‘‘ کے دیوانوں کیلئے بْری خبر یہ ہے کہ اس سلسلے کی 9 ویں فلم کی ریلیز کا شیڈیول تبدیل کردیا گیا ہے۔ یونیورسل پکچرز کے عہدے داروں کے مطابق اس سیریز کی اگلی فلم اپریل 2020 میں ریلیز کی جائے گی جبکہ اس سے قبل فلم کو 2019 میں ریلیز ہونا تھا تاہم فلم کے ریلیز میں تاخیر کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔’’فاسٹ اینڈ فیوریس‘‘ فلم سیریز کے ایک عہدے دار کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی بتایا گیا کہ فلم کی ریلیز میں ایک سال کی تاخیر کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ریلیز ہونے والی فلم ’’ دی فیٹ آف دی فیوریس‘‘ نے 2017 کے ابتداء ہی میں 12 لاکھ امریکی ڈالر کمالیے تھے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سیریز کی نئی فلم ماضی میں ریلیز ہونے والی فلموں کا ریکارڈ توڑ پائے گی یا نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں