میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چاقو مار کو پکڑنے کیلئے کراچی پولیس کی تمام ایجنسیوں نے گلستان جوہر کا رخ کرلیا

چاقو مار کو پکڑنے کیلئے کراچی پولیس کی تمام ایجنسیوں نے گلستان جوہر کا رخ کرلیا

منتظم
اتوار, ۸ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ملزم واردات کرکے باآسانی فرار ہوجاتا ہے، سی ٹی ڈی، ایس آئی یو، اے سی ایل سی اور اے وی سی سی کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا
کراچی پولیس چاقو مارنے والے کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار۔ اعلی پولیس افسران کی ہدایت کے بعد کراچی پولیس کی تمام ایجنسیاں چاقو مار کو پکڑنے کے لیے گلستان جوہر کا رخ کرلیا، جبکہ پورے کراچی کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چاقو بردارکے آگے بے بس اور بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دینے لگی ہے۔ چاقو بردار اپنی واردات باآسانی مکمل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے لیکن پولیس حکام اور پولیس کے اہلکار دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔ اس چاقو بردار کو پکڑنے کے لیے تمام حساس ایجنسیوں نے گلستان جوہر کا رخ کرلیا ہے، جبکہ پولیس کے اعلی افسران کی ہدایت کے بعد سی ٹی ڈی، ایس آئی یو، اے سی ایل سی، اے وی سی سی سمیت پولیس کے دیگر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو چاقو مارنے والے کو پکڑنے کے لیے لگا دیا گیا ہے۔ جبکہ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کو پکڑنے کے لیے حساس اداروں کے اہلکاروں نے بھی گلستان جوہر اور گلشن اقبال کے علاقوں کا رخ کرلیا ہے اور ایک انٹیلی جنس جال بچھا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پورے کراچی کو پولیس نے بے یارومددگار چھوڑا ہوا ہے جو کہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں