میرے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم میں بہتری آئی ،مائیک ہیسن
شیئر کریں
پاکستان نے اب تک 13 میں سے 9 ٹی 20 میچز جیتے ہیں، جو اچھی علامت ہے
سہ ملکی سیریز کا پاکستان اور افغانستان کا فائنل بہت زبردست ہو گا،دلچسپ پوسٹ شیئر
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ سہ ملکی سیریز کا پاکستان اور افغانستان کا فائنل زبردست ہو گا۔فائنل سے قبل مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے جس کے ساتھ لکھا ہے کہ میرے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم میں بہتری آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اب تک 13 میں سے 9 ٹی 20 میچز جیتے ہیں، جو اچھی علامت ہے ۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فیصلہ کن معرکے سے قبل شائقین کرکٹ کو وہ بات بتا دوں، جو شاید اُنہیں معلوم نہ ہو اور وہ یہ کہ 20برس قبل میں نے موجودہ افغان ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ کو نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں اوٹاگو والٹس کی جانب سے پہلی بار موقع دیا تھا۔اُن کا کہنا ہے کہ ٹروٹ نے ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، اب ایک بار پھر ہم دونوں ایک ساتھ ہیں مگر الگ، الگ کردار میں۔ہیسن نے کہا کہ پاکستان ٹی 20فارمیٹ میں اچھا جا رہا ہے ، 9میچز میں اسے فتح ملی ہے ، یہ ایک بالکل موزوں صورتحال تو نہیں ہے لیکن ہم کافی اچھی حالت میں ہیں۔


