میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی وی ڈی ، پلمبر کی بطور ایڈ منسٹریٹر تعیناتی کا تنازع پھر اُٹھ گیا

این آئی سی وی ڈی ، پلمبر کی بطور ایڈ منسٹریٹر تعیناتی کا تنازع پھر اُٹھ گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۸ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

اہم طبی اداروں میں میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں، صحت عامہ کے ماہرین کا مطالبہ
معاملہ سندھ اسمبلی میں بھی اٹھ چکا ہے، عدالت میں اہم کیس سماعت کے لیے مقرر

کراچی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز (NICVD)میں ایک پلمبر مصطفی حسن کو بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا تنازع دوبارہ سامنے آ گیا ہے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 ستمبر 2025 صبح 11 بجے کے لیے مقرر کر دی ہے رپورٹس کے مطابق مصطفی حسن کی تعیناتی این آئی سی وی ڈی سروسز اور ریگولیشن رولز کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ یہ تقرری ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر کی جانب سے کی گئی تھی، جس پر طبی ماہرین اور عوامی نمائندوں نے شدید تنقید کی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی تعیناتیاں نہ صرف قومی اداروں کی ساکھ کو متاثر کرتی ہیں بلکہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور اقربا پروری کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔ یہ معاملہ سندھ اسمبلی میں بھی اٹھایا جا چکا ہے جہاں قانون سازوں نے اسے غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیا۔آئندہ عدالتی کارروائی میں یہ فیصلہ متوقع ہے کہ آیا یہ تعیناتی قانونی ہے یا نہیں، اور این آئی سی وی ڈی انتظامیہ قواعد کی خلاف ورزی کی ذمہ دار ہے یا نہیں۔صحت عامہ کے ماہرین نے حکومت اور عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اہم طبی اداروں میں صرف میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں کیونکہ بدانتظامی براہ راست ہزاروں دل کے مریضوں کے علاج پر اثر انداز ہوتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں