ابھی تو سب یہ بھول گئے ہوں گے میں بولر ہوں، نسیم شاہ
جرات ڈیسک
جمعرات, ۸ ستمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کے خلاف پاکستان کو آخری اوور میں یادگار جیت دلوانے والے نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ابھی تو سب یہ بھول گئے ہوں گے کہ میں ایک بولر ہوں۔پوسٹ میچ انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بیٹنگ پر آیا تھا تو معلوم تھا کہ چھکے لگا سکتا ہوں۔نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش کی اور کامیاب ہوگیا، یقین تھا کہ کرلوں گا کافی پریکٹس کرتے رہتے ہیں۔پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ ان کے لیے یہ میچ یادگار رہے گا۔خیال رہے کہ جب قومی ٹیم کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے تو ایسے میں نسیم شاہ نے فضل حق فاروقی کی ابتدائی دو گیندوں پر چھکے لگا کر قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔