میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے بڑا ہدف عبور کرلیا، سری لنکا کو شکست

پاکستان نے ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے بڑا ہدف عبور کرلیا، سری لنکا کو شکست

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ا سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم سری لنکن ٹیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سنچریوں کی مدد سے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔پاکستان نے محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 48.2 اوورز میں حاصل کرلیا، محمد رضوان 131 رنز کی شاندار اننگز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا مایوس کن ا?غاز کیا گیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 16 اور دوسری وکٹ 37 رنز پر گر گئی، اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابراعظم 10 رنز پر آئوٹ ہوگئے۔پاکستان کے اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے رنز کو آگے بڑھایا تاہم عبداللہ شفیق 103 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنا کر متھیشا پتھیرانا کی گیند پر کیچ ا?ؤٹ ہوگئے،سعود شکیل 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔قبل ازیں سری لنکن اوپنر کوشال پریرا بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے جبکہ نشانکا شاداب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔کوشل مینڈس 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 122 کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، دھننجایا ڈی سلوا 25 جبکہ چارتھ اسالنکا ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سدیرا سمارا وکرما 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 108 رنز کی اننگز کھیل کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، کپتان داسن شناکا 12، ڈینوتھ ویلالگے 10 اور مہیش تھنکشن بغیر کوئی رن سکور کیے آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 4، حارث رؤف 2 جبکہ شاداب خان، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں