میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی، سرفرازاحمد اور ڈیرن سیمی کا فوٹو سیشن

پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی، سرفرازاحمد اور ڈیرن سیمی کا فوٹو سیشن

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فور کی چمچماتی ٹرافی کی رونما ئی کردی گئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اسے پی سی بی کے حوالے کیا ،بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے ٹرافی وصول کی۔قبل ازیں پی ایس ایل سیزن فور کی چمچماتی ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچادی گئی۔جہاں قائم اکیڈمی میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔جس کے دوران فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کے کپتانوں سرفرازاحمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن ہوا۔قبل ازیں ٹرافی کو قافلے کی شکل میں نیشنل اسٹیڈیم تک لے جایا گیا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بآسانی 48 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا، فائنل میں زلمی کا مقابلہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں