میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں تین دن تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

کراچی میں تین دن تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج(بدھ)رات سے 11 ستمبر تک تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنائی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی بھارت میں موجود ہوا کا کم دبائو مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے، اس سسٹم کے زیرِ اثر سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ تھر پارکر اور عمر کوٹ میں بھی11ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔میر پور خاص، سانگھڑ، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی 11 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔کراچی میں بدھ کی رات سے 11 ستمبر تک تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔حیدر آباد، شہید بینظیر آباد اور جامشورو میں بھی 11 ستمبر تک بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور شکار پور میں 9 سے 11 ستمبر کے دوران بارش متوقع ہے۔علاوہ ازیں شہر قائد اور گرد و نواح میں منگل کی صبح کہیں ہلکی بارش ہوئی ، جس کے موسم خوشگوار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی اور گرد و نواح میں گزشتہ روز کی شدید گرمی کے بعد موسم ایک مرتبہ پھر خوشگوار ہوگیا ، شہر کے مختلف علاقوں میں منگل کی صبح کہیں ہلکی تو کہیں تیزبارش ہوئی ،بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن ہونے سے درجنوں موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں