بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ، 5کشمیری نوجوان شہید
شیئر کریں
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں دو الگ الگ واقعات میں مجموعی طور پر 5 کشمیر نوجوان شہید اور 2 فوجی اہلکار مارے گئے۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کولگام میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقوں مڈرگام ا ورچنی گام فریصل میں محاصرے اورتلاشی کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز چنی گام میں چار نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا جبکہ اتوارکو ایک نوجوان کی لاش مڈرگام میں اس مکان کے ملبے سے برآمد ہوئی جسے بھارتی فوجیوںنے کیمیائی مادہ چھڑک کر تباہ کردیاہے۔اس سے قبل مڈرگام میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔دریں اثناء ضلع راجوری کے علاقے گلوٹھی منجکوٹ میں فوجی کیمپ پر حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا۔آخری اطلاعات آنے تک کولگام، راجوری، پونچھ اور سانبہ کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری تھے۔