میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گھی ،خوردنی تیل جلد 150روپے فی کلو کم ،آٹا بھی سستا ہوگا ، وزیر خزانہ

گھی ،خوردنی تیل جلد 150روپے فی کلو کم ،آٹا بھی سستا ہوگا ، وزیر خزانہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں گندم اور کھانے کے تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ،گھی جلد 150روپے فی کلو کم ہوگا ،آٹا بھی مزید سستا ہوگا اور کھاد کی قیمت بھی کم ہوگی،اللہ کی مہربانی سے تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کی نالائقیوں اور متعدد مشکلات کے باوجود بھی معیشت کو تباہ ہونے سے بچا لیا ہے ،معاشی طور پر استحکام کی طرف چلے گئے ہیں ، آئی ایم ایف سے معاملہ جلد طے ہو جائیگا ،معیشت کنٹرول میں ہے افواہوں پر کان نے دھریں، عمران خان حکومت کی نالائق حکومت کی بری پالیسیوں کا ہمیں خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے،افغانستان، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور دیگر جگہوں سے کوئلہ منگوا رہے ہیں، دو روز میں کراچی کا 1100 میگاواٹ کا پاور پلانٹ کام شروع کر دیگا،کراچی میں ایک پلانٹ اور بن جائے گا تو بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو جائیگا،سمجھ سے باہر ہے کہ حمزہ شہباز کے احسن اقدام کو عمران خان روکنا چاہ رہے ہیں؟۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ہم موجودہ وقت میں خاص طو پر اس پیش رفت کو خوش آئند سمجھتے ہیں کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں جو 123 ڈالر فی بیرل تک چلی گئی تھی اب وہ 100 ڈالر تک آگئی ہے اور جب اس سے مستفید ہوں گے تو حکومت مناسب وقت پر اس پر عمل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکلات حالات کا سامنا کر لیا ہے اور ایک مناسب اور متوازن بجٹ منظور کرلیا ہے جس میں امیر طبقے سے قربانی مانگی ہے اور غریب طبقے کو مراعات دی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس بجٹ سے معیشت کی ترقی ہوگی اور یہ بھی سمجھتے ہیں کہ عمران خان تاریخی خسارہ چھوڑ کر گئے ہیں جو کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ ہے اور پاکستان کو دوسرا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑ کر گئے اور بہت ہی کم زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑ کر گئے، مگر چین نے ہمیں 2.4 ارب ڈالر دیے ہیں جس کے بعد ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونا شروع ہوں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کی طرف سے کی گئی مالی معاونت کے بعد جیسے زرمبادلہ بہتر ہوں گے تو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بات ہوگی اور اس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مزید بہتر ہوں گے اور اب جلد ہی آئی ایم ایف سے معاملہ طے پاجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں