میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذوالفقارمرزابھی پی ٹی آئی کی چھتری تلے بیٹھنے پرآمادہ

ذوالفقارمرزابھی پی ٹی آئی کی چھتری تلے بیٹھنے پرآمادہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار)بلدیاتی انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کی حکمران جماعت کو ٹف ٹائم دینے سے متعلق منصوبہ بندی مکمل کرلی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے کے پہلے مرحلے میں جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ مکمل ہو گئی سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے بعد ذوالفقار مرزا بھی اڑان بھرنے کے لیے تیار ہو گئے اتحادی جماعتوں سے حکومتی جماعتوں میں شمولیت حاصل کرنے والوں کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں سندھ کی حکمران جماعت پیپلزپارٹی کی مشکلات بڑھانے سے متعلق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے جس پر عملدر آمد کرنے کے لیے حالیہ دنوں ان کا کردار انتہائی متحرک دکھائی دیتا ہے۔گذشتہ روز ان کی سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزاسے ہونے والی ملاقات بھی اہم تصور کی جا رہی ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات میں جی ڈی اے کے متعدد رہنماؤں کی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے انتخابی عمل میں حصہ لینے کی گونج بھی نہایت زور و شور سے سنائی دے رہی ہے گورنر سندھ جی ڈی اے سے قربتیں بڑھانے کے مشن میں کافی حد تک کامیاب ہو چکے ہیں۔ تمام تر امور سے نالاں جی ڈی اے رہنما ایاز لطیف پلیجو کی ناراضگی تاحال برقرار ہے جن کے تحفظات دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں آئندہ چند روز میں پی ٹی آ ئی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں موثر حکمت ِعملی اپنانے سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان سے بھی رجوع کیے جانے کا اندیشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں