میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بی جے پی کا ایک اور گستاخ، پیغمبرِ اسلامۖ کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹس پر گرفتار

بی جے پی کا ایک اور گستاخ، پیغمبرِ اسلامۖ کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹس پر گرفتار

جرات ڈیسک
بدھ, ۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک اور گستاخ کو پیغمبرِ اسلام ۖ کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے ایک گستاخ کو کانپور پولیس نے پیغمبرِ اسلام ۖ کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار کیا، یہ گرفتاری بی جے پی کی گستاخ ترجمان نوپور شرما کی معطلی کے بعد کی گئی جبکہ توہین آمیز ٹوئٹس کو حذف کر دیا گیا۔ گرفتار گستاخ ہرشیت سریواستو بی جے پی کے یوتھ ونگ کا رکن اور طلبہ کونسل کا رکن ہے، پولیس نے اس کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے جس کے تحت اگر کوئی فرقہ وارانہ جنون کو ہوا دینے یا سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کرتا ہے تو غیر جانبدارانہ اور سخت کارروائی کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں