میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک کاشارٹ فال 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا

کے الیکٹرک کاشارٹ فال 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

کے الیکٹرک نے بجلی کی پیداوار میں کمی کر دی شارٹ فال 500 میگاواٹ کردیا۔کے الیکٹرک زرائع کے مطابق کے الیکٹرک محض 600 میگاواٹ بجلی تیار کررہا ہے، این ٹی ڈی سی اور مختلف آئی پی پیز سے 2000 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ترجمان واٹر بورڈ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث پانی کی تقسیم کا آپریشن بھی متاثر ہو رہا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق قدرتی گیس کی بندش کے باعث کے الیکٹرک کی ایندھن خریدنے اور بجلی بنانے کی صلاحیت متاثر ہورہی ہے دریں اثناکراچی میں شدید گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں رات گئے تک غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اولڈسٹی ایریا، برنس روڈ اور اطراف کے علاقے جبکہ لائنز ایریا، سٹی ریلوے کالونی اور ایف بی ایریا، گلبرگ، بفرزون، نارتھ کراچی کے مختلف بلاکس بھی رات گئے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ دن میں آٹھ 8 مرتبہ بجلی جارہی ہے، سخت گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔صارفین نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث پانی کا بھی بحران پیدا ہوگیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں