میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ متنازع بن گیا

لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ متنازع بن گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۸ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :آصف سعود)لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ متنازع بن گیا، ادارہ ترقیات کی شعبہ ماسٹر پلان کی این او سی کی بغیر ہی ایس بی سی اے نے این او سی جاری کی، رہائشی پلاٹ کو غیرقانونی طور پر کمرشل کیا گیا، ذرائع، نیشنل لیونگ آئیکون میں سرمایہ کاری کرنے والے پریشانی کا شکار، متعلقہ ادارے عوام کو آگاہی دینے میں گریز کرنے لگے، تفصیلات کے مطابق لطیف آباد نمبر 7 میں ایئرپورٹ روڈ پر الرحیم ریسٹورنٹ کے ساتھ واقع بلاک ڈی کی رہائشی پلاٹ نمبر 163 پر نیشنل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے شروع کیا گیا گرانڈ پلس 8 منزلہ نیشنل لیونگ آئیکون نامی منصوبہ متنازع بن گیا ہے جس کے باعث منصوبے میں بکنگ کرانے والے پریشانی کا شکار ہیں، مذکورہ منصوبے کی کمرشل میں تبدیل کرنے کا عمل مشکوک بن چکا ہے جبکہ حیدرآباد شھر میں تعمیراتی منصوبوں کی اجازت دینے والے اہم ادارے ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈولپمینٹ کی منظوری کے بغیر ایس بی سی اے نے مذکورہ منصوبے کی این او سی جاری کی، ذرائع کے مطابق مامرے کو دبانے کیلئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے سابقہ سسٹم کا سرغنہ عدنان شاہ بخاری میدان میں آگیا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبے کی این او سی کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبدالحمید زرداری کو بائے پاس کرکے عدنان شاہ بخاری نے کراچی سسٹم سے منصوبے کی منظوری لی، ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبے کیلئے رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے سمیت این او سی جاری کرنے کے تمام معاملات مشکوک ہیں اور بڑی پیمانے پر جعلسازی کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں