میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں نیکسز ٹوئن ٹاور کے نام سے غیرقانونی پروجیکٹ کا انکشاف

حیدرآباد میں نیکسز ٹوئن ٹاور کے نام سے غیرقانونی پروجیکٹ کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی ) حیدرآباد میں نیکسز ٹوئن ٹاور کے نام سے غیرقانونی پروجیکٹ کا انکشاف، ڈیپلائی میمن کالونی کے سامنے پرائیویٹ بلڈنگ اپروول پر پبلک سیل پراجیکٹ شروع کیا گیا، 4 منزلہ نقشے کی منظوری پر 8 منزلہ پراجیکٹ کی تشہیر، پبلک سیل پراجیکٹ این او سی بھی نہیں لی گئی، ایس بی سی اے کا آشیرباد ، تفصیلات کے مطابق قاسم آباد میں نیکسز ٹوئن ٹاور کے نام سے غیرقانونی پروجیکٹ کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والے معلومات کے مطابق قاسم آباد میں میمن ڈیپلائی کالونی کے سامنے نیکسز ٹوئن ٹاور کے نام سے پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے جو کہ 4 منزل تک تعمیر ہو چکا ہے، مذکورہ پراجیکٹ 4 سئو گز کے دو پلاٹس کو ملا کر 8 سئو گز پلاٹ پر شروع کیا گیا ہے، مذکورہ پلاٹس پلاٹس ہیں جہاں پر قواعد و ضوابط کے مطابق گرائونڈپلس 2 منزلہ پرآئوٹ بلڈنگ کی منظوری مل سکتی ہے لیکن بلڈر نے ایس بی سی اے قاسم آباد کے افسران سے ملی بھگت کرکے پبلک بلڈنگ کی 4 منزلہ عمارت کی غیرقانونی منظوری لیکر 8 منزلہ پراجیکٹ کی تشہیر اور فلیٹس کی غیرقانونی بکنگ شروع کردی ہے جبکہ مذکورہ پراجیکٹ کی پبلک سیل پراجیکٹ این او سی بھی نہیں لی گئی، ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم دیناری ایس بی سی اے اس غیرقانونی کام میں مرکزی کردار ہیں، ، حیرت انگیز طور پر این او سی نہ ہونے کے باوجود 8 منزلہ پراجیکٹ کی تشہیر جاری ہے اور لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری ہے، اسے سلسلے میں رابطہ کرنے پر مذکورہ پراجیکٹ کے اونر آصف میمن نے موقف دیا کہ ان کے پاس پرائیویٹ کمرشل پبلک سیل پراجیکٹ کی این او سی ہے اور منظور شدہ لے آؤٹ پر تعمیرات کی جا رہی ہیں، روزنامہ جرات کی جانب سے موقف لینے کیلئے رینجنل ڈائریکٹر ایس بی سی اے عبدالحمید زرداری اور ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ کو معتدد بار کالز اور میسجز کئے گئے لیکن انہوں نے موقف نہیں دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں