میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کاطوفان

رمضان کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کاطوفان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

ماہ صیام قریب آتے ہی چینی کے بعد گھی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ،ذخیرہ اندوزوں نے گھی کی منہ مانگی قیمتیں وصول کرنا شروع کردی،گھی کی بلیک مارکیٹنگ میں مقامی ذخیرہ اندوزوں نے کروڑوں روپے کمالئے ۔تفصیلات کے مطابق ماہ صیام قریب آتے ہی رائے ونڈ کے ناجائز منافع خوروں نے چینی کے بعد گھی کا مصنوعی بحران پیدا کررکھا ہے جس سے ایک ہفتے میں گھی کی فی کلو قیمت میں 50روپے اضافہ کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ضلعی انتظامیہ اور پرائس مجسٹریٹ کی چھائو چھتری تلے رائے ونڈ کے ناجائز منافع خوروں کی چاندی ہو گئی ہے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے چھوٹے دکانداروں کو جرمانے اور چالان کاسامنا کرنا پڑریا ہے ذرائع کے مطابق رائے ونڈ کے چند بڑے مگرمچھوں نے گھی کی بلیک مارکیٹنگ میں کروڑوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی ہیں حکومتی اداروں کی بے حسی اور غفلت کی وجہ سے صرف رائے ونڈ میں گھی کی بلیک مارکٹنگ کی آڑ میں اتنی بڑی دیہاڑیاں لگانے والے عناصر قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں لوگوں نے ماہ صیام کیلئے خریداری کا آغاز کردیا ہے رمضان بازار کی تاخیر اور یوٹیلٹی سٹور پر آٹا گھی اور چینی عدم فراہمی پر شہری ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم پر ہیں شہر کی مارکیٹ میں گھی فی کلو ڈھائی سو سے تین سو روپے فروخت ہورہاہے ،شہریوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے حکومتی بدنامی کا سبب بننے والے تاجروں کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ادھرمرغی کی قیمت بھی آسمان سے باتین کررہی ہے جبکہ پھلوں ،سبزیوں سمیت اجناس کی قیمتیں بھی عوام کی پہنچ سے دورہونے لگیں،اگریہی صورت حال رہی تواس سال غریب عوام خودکشیوں پرمجبورہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں