میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان شوگر ملزز کا منیجر لاہور ایئرپورٹ سے دبئی فرارہوتے ہوئے گرفتار

رمضان شوگر ملزز کا منیجر لاہور ایئرپورٹ سے دبئی فرارہوتے ہوئے گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۸ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

ارمضان شوگر ملز کے منیجر کو لاہور سے دبئی فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر مل کے منیجر محمد مشتاق کو لاہور سے دبئی فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے امیگریشن نے محمد مشتاق کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر آف لوڈ کرکے اسے نیب کے حوالے کر دیا جو پی آئی اے کی پرواز 203 سے لاہور سے دبئی روانہ ہو رہا تھا، محمد مشتاق کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا، مشتاق چینی شریف فیملی کا فرنٹ مین ہے جو حمزہ شہباز کی ماڈل ٹائون میں گرفتاری کے موقع پر انڈر گرائونڈ ہوگیا تھا، مشتاق نے سلمان شہباز کے اکائونٹ میں 60 لاکھ کی ٹرانز یکشن کی تھی۔ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) رمضان شوگر ملز کیس میں تحقیقات مکمل کرکے کرپشن ریفرنس میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملزم نامزد کرتے ہوئے ریفرنس حتمی منظوری کے لیے نیب ہیڈ کوارٹر ارسال کرد یے تھے ۔نیب لاہور کے مطابق ہیڈ کوارٹر ارسال کیے گئے کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ڈائریکٹر رمضان شوگر ملز حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد کیے گئے ۔واضح رہے ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے مبینہ طور پر 21 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں تحقیقات جاری تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں