میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط عوامی رابطے ہونے چاہئیں،بلاول

پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط عوامی رابطے ہونے چاہئیں،بلاول

ویب ڈیسک
هفته, ۸ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

٭مذہب کو تقسیم کرنے کے بجائے لوگوں کو متحد کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے ،یہ اچھا موقع تھا
٭چیئرمین پی پی کی اراکین کانگریس اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، قومی دعائیہ میں میڈیا سے گفتگو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیے ۔ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناشتے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے شرکت کی۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطوں کو مضبوط کرنا چاہیے ، مذہب کو تقسیم کرنے کے بجائے لوگوں کو متحد کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے ،یہ ایک اچھا موقع تھا۔ ناشتے پر اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔بلاول بھٹو نے دعائیہ ناشتے کے موقع پر دنیا بھر کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں