میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موبائل فون بندش سے لگتا ہے کوئی غیر معمولی حالت بنی ہوئی ہے، مشاہد حسین سید

موبائل فون بندش سے لگتا ہے کوئی غیر معمولی حالت بنی ہوئی ہے، مشاہد حسین سید

جرات ڈیسک
جمعرات, ۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ موبائل فون بندش سے لگتا ہے کہ کوئی غیر معمولی حالت بنی ہوئی ہے۔اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ الیکشن پراسس ہے اور یہ معمول کا دن ہے، انتظامات اچھے ہیں، سکون سے ووٹ کاسٹ کیا ہے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ سب کے پولنگ ایجنٹس موجود ہیں، پولنگ سے پہلے جو ہوا سب ہی کو علم ہے، 8 فروری آہی گیا، خدا خدا کر کے الیکشن ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے کافی ابہام تھا، لیول پلیئنگ فیلڈ تو نہیں دی گئی، پھر بھی تیسری دنیا میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع ملتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں