میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بڑی جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا ، مولانا فضل الرحمن

بڑی جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا ، مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک
هفته, ۸ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

جمعیت علما اسلام جے یو آئی (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے عوام کو مایوس کردیا جبکہ حکومت کی پالیسیاں ناکام ہوچکیں۔مولانا فضل الرحمن کراچی میں اویس شاہ نورانی کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی ف کے سربراہ نے 23فروری کو کراچی،یکم مارچ کو اسلام آبادجبکہ 23 مارچ کو لاہور میں حکومت مخالف عوامی جلسے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت کا خاتمہ ضروری ہے ۔مگر نمبر گیم کے معاملے میں ا پوزیشن کی بڑی جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دے کر عوام کو دھوکا دیا۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہاکہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں سے کوئی خیر کی توقع نہیں ،ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ان کا کہنا تھاکہ یوٹیلیٹی بلز بہت زیادہ ہیں ،غریبوں کو کون سہارادے گا ؟ہر کوئی مایوس ہے ،ہم قوم کو ایک پلیٹ فارم دیں گے ۔جے یو آئی(ف)کے سربراہ نے کہا کہ ریاست کا دارو مدار معیشت پر ہوتا ہے آج ہر شخص وطن عزیز کو بچانے کی سوچ میں مبتلا ہیں،مہنگائی انتہا کو پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے استفسار کیا کہ معاشی لحاظ سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہیلیکن ذمے دار ادارے ملکی حالت کو کیوں محسوس نہیں کررہے ؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں