میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بدامنی کا شکار، سندھ میں ڈاکو راج نافذ ،سراج الحق

ملک بدامنی کا شکار، سندھ میں ڈاکو راج نافذ ،سراج الحق

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پورا ملک بے امنی اور سندھ میں ڈاکو راج مسلط ہے،کسی کی جان،مال اور عزت محفوظ نہیں، ملک بھر سے لوگوں کو اغوا کرکے یہاں قید کیا جاتا ہے اور یہاں کے ظالم وڈیرے مڈل مین کا کردار ادا کرکے ڈاکووں اور مغویوں کے ورثا سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں، اس ریجن میں اغوا برائے تاوان ایک بڑا کاروبار بن چکا، سراج الحق نے آرمی چیف، صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ڈاکو راج کیخلاف آپریشن کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ بھارت کا حصہ نہیں ہے ،حکومت، فوج اور جدید اسلحہ موجود ہے مگر اس کے باوجود ریاست کے اندر ریاست قائم ہے،اسلام آباد کو فتح کرنا کوئی کارنامہ نہیں اصل کارنامہ اپنے عوام کو تحفظ دینا ہے، الیکشن جیسے بھی ہوا طاقت اور پیسے کے زور پر عوامی مینڈیٹ چوری کرکے قبضہ گروپ کو ملک پر مسلط کردیا گیا، اب انہیں اپنی اصل ذمہ داری کا بھی احساس کرنا چاہئے، سندھ میں مکمل ڈاکو راج نافذ ہے، سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔پورے ملک سے لوگوں کو اغوا کرکے جزیروں میں رکھا جاتا ہے اور تشدد کی وڈیوز ورثا کو جاری کرکے کروڑوں روپے کا تاوان وصول کیا جاتا ہے جس میں پولیس، مقامی انتظامیہ اور وڈیرے ملوث ہے۔ نظریاتی انسان اور اللہ کے دین کو غالب کرنے کیلئے جدوجہد کرنے والے انسان کبھی نہیں مرتے بلکہ عوام کی دلوں پر راج کرتے ہیں، عبدالحفیظ بجارانی بھی ان میں سے تھے،ان کی دینی،عوامی اور سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرمپور کے نزدیک گائوں امام الدین بجارانی میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور مرکزی شوریٰ کے رکن عبدالحفیظ بجارانی کی نماز جنازہ کے اجتماع اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے مولانا عبدالحفیظ بجارانی گذشتہ روز ایک روڈ حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔ان کی نماز جنازہ میں مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ،نائب امیر ممتاز حسین سہتو، پروفیسر نظام الدین میمن، حافظ نصراللہ عزیز،فواد شیروانی،سردار زریاب خان بجارانی،میر اکبر بنگلانی،پ پ شہید بھٹو گروپ کے ندیم قریشی، جیکب آباد چیمبر آف کامرز کے صدر احمد علی بروہی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا حزب اللہ جکھرو، طاہر مجید ،ضلعی امیر حاجی دیدار لاشاری،مرحوم کے چھوٹے بھائی وسابق امیر ضلع امداد اللہ بجارانی سمیت سیاسی سماجی رہنمائوں، مقامی معززین،قریبی رشتیداروں سمیت سندھ، بلوچتان اور پنجاب سے آنے والے احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں