میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کا نظام بے ضابطگیوں کی بھینٹ چڑھ گیا

سندھ بلڈنگ کا نظام بے ضابطگیوں کی بھینٹ چڑھ گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

آصف شیخ امتیاز شیخ کی سرپرستی میں خلاف قانون تعمیرات جاری ڈائریکٹر جنرل کی خاموشی
پی ای سی ایچ ایس بلاک 2پلاٹ نمبر بی 132، سی 894پرخلاف قواعد تعمیرات کو تحفظ فراہم

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا نظام ناقص انتظام، بے ضابطگیوں اور انتظامیہ کی مبینہ سرپرستی میں ڈھیر ہوتا نظر آ رہا ہے ۔ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ کے روا رکھے گئے نازیبا اور گستاخانہ رویے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہونا ادارے کے داخلی کنٹرول اور نظم و ضبط کے مکمل زوال کاغماز ہے ۔جرأت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق، ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ نے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور انتظامیہ کے خلاف بڑھ چڑھ کر منفی مہم چلائی۔حیرت انگیز امر یہ ہے کہ اتنا سنگین انکشاف سامنے آنے کے باوجود ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو یا اتھارٹی کی جانب سے اب تک کوئی کارروائی نظر نہیں آئی،جس سے ادارے میں لاٹھی کے زور پر چلنے والے کلچر اور اعلیٰ افسران کے خوف کی تصدیق ہوتی ہے ۔دوسری طرف، ایس بی سی اے کے دائرہ اختیار میں آنے والے کراچی کے معروف علاقے پی ای سی ایچ ایس (بلاک 2) میں پلاٹ نمبر بی 132 اور سی 894 پر خلاف ضابطہ و بلا منظورشدہ منصوبوں کی تعمیر کھلم کھلا جاری ہے ۔ مقامی رہائشیوں اور ذرائع کا اصرار ہے کہ ان غیرقانونی تعمیرات کو انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے ،جس کی وجہ سے ایس بی سی اے کے فیلڈ افسران ان خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔یہ صورتحال نہ صرف شہریوں کی جان و مال کے لیے شدید خطرہ ہے بلکہ شہر کے ماسٹر پلان اور تعمیراتی ضوابط کو بھی بے وقعت بنا رہی ہے ۔اس صورت حال نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی افادیت، شفافیت اور غیرجانبداری پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ عوام کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہے ہیں کہ آیا ادارہ اپنے بنیادی فرائض انجام دینے کے بجائے ذاتی مفادات، دباؤ اور اندرونی بے ضابطگیوں کا شکار ہو چکا ہے ؟ ڈائریکٹر جنرل کا ایک ماتحت افسر کے گستاخانہ رویے کے خلاف خاموشی اور پی ای سی ایچ ایس جیسے علاقے میں غیرقانونی تعمیرات پر آنکھیں بند کرنا ادارے کی کارکردگی پر واضح طور پر انگلی اٹھاتا ہے ۔شہری حقوق کے حلقوں اور سماجی کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ سندھ حکومت فوری طور پر ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو کے خلاف عدم کارروائی اور پی ای سی ایچ ایس میں جاری غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کے سنگین الزامات کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دے ۔ ساتھ ہی ادارے میں فوری اصلاحات نافذ کرتے ہوئے اسے سیاسی و انتظامی دباؤ سے آزاد کرایا جائے ، تاکہ یہ اپنے قوانین کے مطابق شہر میں تعمیراتی ضوابط کا مؤثر نفاذ یقینی بنا سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں