میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ڈی اے اسکیم 42 کی غیرقانونی الاٹمنٹ،سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن کے خلاف تحقیقات

کے ڈی اے اسکیم 42 کی غیرقانونی الاٹمنٹ،سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن کے خلاف تحقیقات

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

کراچی میں بیچ سٹی ہاؤسنگ انٹرپرائزز لیاری کے ڈی اے اسکیم بیالیس میں غیرقانونی زمین الاٹ کرنے پر سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائیزیشن دانش سعید کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کردیں۔ نیب نے سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائیزیشن کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا ۔نیب کے مطابق سابق سیکریٹری لینڈ نے کھربوں روپے مالیت کی ٹرانس لیاری کوارٹر ضلع غربی میں 160ایکڑ اور 159ایکڑ زمین الاٹ کی ۔سابق سیکریٹری لینڈ نے بے قاعدگی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر متبادل زمین الاٹ کی اتنے بڑے اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم بنادی گئی ہے سابق سیکریٹری ایل وی اور موجود سیکریٹری نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر ریکارڈ فراہم کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں