میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور کسی کاروباری یا کھلاڑی کا نہیں صرف بھٹو کا ہے، بلاول بھٹو

لاہور کسی کاروباری یا کھلاڑی کا نہیں صرف بھٹو کا ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ لاہور کسی کاروباری یا کھلاڑی کا نہیں صرف بھٹو کا ہے۔ٹاؤن شپ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے شہر لاہور آکر بہت خوشی ہو رہی ہے، اپنے شہر لاہور سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نہ تو کسی پٹواری کی ضرورت ہے نہ کسی اور کی، میں صرف عوام کا ساتھ چاہتا ہوں، وہ ہم سے پوچھتے ہیں ہم یہاں کیوں آئے ہیں، وہ خود جنرل ضیاء کی وجہ سے لاہور پر مسلط ہوئے تھے، ہم اس شہر میں سیاست صرف پی پی پی کے جیالوں کے لئے کررہے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمار مقابلہ مہنگائی، بے روز گاری اور غربت سے ہے، عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رہے گی، لاہور میں بڑے بڑے ہسپتال بنائیں گے تاکہ کسی کو علاج کے لئے باہر نہ جانا پڑے، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ختم کریں گے، پنجاب کے ہر ضلع میں مفت علاج کے ادارے بنائیں گے، عوام کو گھروں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، تنخواہ ڈبل کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں