اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی کے لیے جنرل(ر) راحیل شریف کا نام متنازع بنانے کی سازشیں
شیئر کریں
٭باقاعدہ تصدیق سے قبل اس فیصلے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کا کھیل شروع ہوگیا، حمایت و مخالفت میں آوازیں
٭ پاکستان کے کچھ سیاسی حلقے بھی فوجی پس منظر کے ساتھ کسی شخص کو اس قدر "طاقتور” دیکھنا نہیں چاہتے
نجم انوار
پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی جانب سے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی سنبھالنے کا فیصلہ ابھی باقاعدہ تصدیق کے مرحلے میں داخل نہیں ہوا۔ مگر پراسرار طور پر اس موضوع کو مختلف حلقوں میں زیر بحث لایا جانے لگا ہے۔اس پر باقاعدہ طور پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر منفی انداز سے پروپیگنڈہ مہم شروع کی گئی ہے۔ جس پر جنرل (ر) راحیل شریف کے حامی بھی میدان میں آنا شروع ہوگئے ہیں۔بدقسمتی سے اس بحث کا انداز مکمل طور پر فرقہ وارانہ رنگ اختیار کررہا ہے۔ اس حوالے سے دو مختلف اور متضاد ردِ عمل سے یہ امر پوری طرح واضح ہو جاتا ہے کہ اس فیصلے کی تشریح پاکستان میں کس انداز سے کی جارہی ہے۔
پہلا ردِ عمل مجلس وحدت المسلمین(ایم ڈبلیو ایم) کی جانب سےا±ن کی ویب سائٹ پر سامنے آیا ہے جس میں پارٹی کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے اس اقدام کو پاکستانی مفادات کے خلاف قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سابق فوجی سربراہ اس تقرری سے انکار کردیں۔جبکہ اہلسنت والجماعت کے ترجمان نے 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی کو پاکستان کے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔یہ دونوں ردِ عمل دو مختلف اور متضاد مکاتب فکر کی ا±س کیفیت کو ظاہر کرتے ہیں جس میں یہ اس فیصلے کو دیکھ رہے ہیں۔ یہ ایک خطرناک پہلو ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے خلاف ایک مخصوص فضا تیار کی جارہی ہے۔ جس میں مخصوص ذرائع ابلاغ ایک بار پھر متحرک ہورہے ہیں۔ عام طور پر مذکورہ ذرائع ابلاغ فوج کے حاضر سروس افسران کے حوالے سے خاصے "فدویانہ” رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں اوربعض فوجی اقدامات پر قومی مفاد میں جائز تنقید سے بھی گریز کرتے ہیں۔تاکہ ا±ن سے اپنے روابط کو بہتر بنایا جاسکے مگر جیسے ہی وہ افسران اپنے مناصب سے فارغ ہوتے ہیں تو یہ ا±نہیں ا±ن کے ماضی کے اقدامات پر بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔ اب یہی معاملہ جنرل(ر) راحیل شریف کے باب میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔ جنہیں دانستہ ذرائع ابلاغ کے مختلف مباحث میں گھسیٹا جانے لگا ہے۔ بدقسمتی سے اس کا آغاز وزیر دفاع خواجہ آصف کی طرف سےایک ٹی وی پروگرام میں اس تصدیق کے بعد ہو ا ہے جس میں ا±نہوں نے کہا تھا کہ جنرل راحیل شریف اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی کریں گے۔ وزیردفاع کے بیان پر تاحال کسی بھی متعلقہ فورم پر سے تائید یا تردید سے گریز کیا گیا ہے مگر جنرل (ر) راحیل شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب میں ا±نہیں جو پروٹوکول دیا جا رہا ہے ا±س سے یہ واضح ہے کہ سعودی عرب میں وہ یہ ذمہ داریاں ادا کرنے جارہے ہیں۔
جنرل (ر) راحیل شریف کی عالمی ، علاقائی اور اسلامی دنیا میں یہ پزیرائی پاکستان کے بعض سیاسی حلقوں کے لیے بھی پریشان کن ہیں۔ سیاست کی تمام مچھلیاں مقبولیت کے سمندر میں ہی تیرتی ہیں اور پاکستانی سیاست دان اس امر پر قدرے پریشاب دکھائی دیتے ہیں کہ فوجی پس منظر کے حامل ایک ایسے شخص کو جنہیں 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی مل جائے گی ، پاکستان میں سب سے مقبول شخص کا روپ دھارنے میں ذرا بھی دیر نہیں لگے گی۔ پھر وہ اپنی فوجی سربراہی میں بھی اس طرح مقبول رہے تھے۔ یہ پہلو کچھ سیاست دانوں کو پریشان کررہا ہے۔ اور اس پہلو سے سوچنے والے وزیر دفاع کے بیان کو بھی سعودی عرب کی طرف سے سرکاری طور پر تصدیق سے قبل منفی انداز سے لے رہے ہیں۔ ا±ن حلقوں کے مطابق اس بیان کے ذریعے دراصل پاکستان کے اندر کچھ حلقوں کو منفی گفتگو کے لیے قبل ازوقت "مہمیز ” دے دی گئی ہے۔ بدقسمتی سے اس فیصلےکے مناسب اور مثبت پہلوو¿ں کو اس نوع کے مباحث میں نظر انداز کیا جارہا ہے۔
یہ مطالبہ پاکستان کے اندر ہمیشہ رہا ہے کہ مسلم ممالک کو سیاسی وفوجی طور پر اکٹھ کرنا چاہئے۔ اسلامی ممالک کا اتحاد اس جانب ایک مثبت پیش رفت کے طور پر لیا جاسکتا ہے۔ مگر اِس اتحاد کو فرقہ وارانہ تقسیم سے بالا رکھ کر اتحاد کی کلید بنانے کے بجائے فرقہ وارانہ تقسیم کا عکس بناکر تقسیم درتقسیم کا پیش محرک بنایا جارہا ہے۔ یہ اس معاملے کا سب سے خوف ناک پہلو ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہاں یہ پہلو بھی نظرانداز کیا جارہا ہے کہ مغربی قوتیں جو ہمیشہ اسلامی اتحاد کے خلاف ہر تحریک کو سبوتاڑ کرتی آئی ہیں اس فیصلے کے خلاف اگر بروئے کا رآئیں گی تو وہ مسلم دنیا کی فرقہ وارانہ تقسیم کا ہی سہارا لیں گی۔