میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیشنل بینک ،حیسکول پیٹرولیم کو اربوں روپے کے غیر محفوظ قرضے جاری

نیشنل بینک ،حیسکول پیٹرولیم کو اربوں روپے کے غیر محفوظ قرضے جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیشنل بینک کی انتظامیہ نے حیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کو اربوں روپے غیر محفوظ قرض جاری کردیا، انتظامیہ غیر محفوظ قرض جاری کرنے کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داران کا تعین کرنے میں ناکام ہوگئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک کی انتظامیہ نے سال 2012 سے 2021تک حیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کے لیے اربوں روپے کے قرضوں کی منظوری دی، سال 2020 کے دوران بجلی کی پیداوار میں تیل کے استعمال میں کمی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو، روپے کی قدر میں کمی کے باعث حیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سال 2020 میں حیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کے منفی اثاثے 37 ارب 62 کروڑ 10 لاکھ روپے تھے، بھاری نقصان کے باعث حیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کے دسمبر 2020 میں منفی ایکیوٹی 13 ارب 68 ارب 60 لاکھ روپے تھی، جبکہ آڈیٹرز نے حیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کے آپریشنل معاملات پر تشویش کا اظہار کیا، تمام ترحقائق کے باوجود نیشنل بینک کی انتظامیہ نے گزشتہ برس حیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کے لئے قرضے کی حد میں اضافہ کرکے 14 ارب 15 کروڑ روپے مقرر کردی، اس کے علاوہ این بی پی کے ریکارڈ میں حسیکول پیٹرولیم لمیٹڈ کو قرضہ جاری کرنے کا ریکارڈ بھی نامکمل ہے اور آڈٹ کو پیش نہیں کیا گیا۔ این بی پی افسران کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے تمام حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے حیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کو قرضہ جاری کرکے فائدہ دے دیا، انتظامیہ نے قرضے کے معاملے پر کوئی تحقیقات کی نہ ذمہ داران کا تعین کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں