میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مزار قائد کا پرانا فانوس کھلے آسمان کے نیچے پھینک دیا گیا

مزار قائد کا پرانا فانوس کھلے آسمان کے نیچے پھینک دیا گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار کو خلوص و محبت کے تحفے کے طور پر 46سال قبل دیا گیا کروڑوں روپے کی مالیت کا قیمتی فانوس نئے فانوس کی تنصیب کے بعد کھلے آسمان کے نیچے پھینک دیا گیا فانوس میں لگی سونے کی پلیٹیں کالی پڑنے سے پاک چین دوستی کے طور پرملنے والے قیمتی تحفے کی تباہی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی دوستی کو مضبوط بنا نے کے لیے چین نے خلوص اور محبت کے نذرا نے کے طور پر مزار قائد کو 46سال قبل 40کروڑ رو پے مالیت کا 80فٹ لمبا گولڈن پلیٹڈ فا نوس بطور تحفہ پیش کیا تھا اور اس کی معیاد 50سال مقرر کی تھی اس فا نوس کی معیاد ابھی با قی ہی تھی کہ چین نے مزار قائد کو ایک اور گولڈن پلیٹڈ فا نوس جس کا وزن 2من ،قطر 28مربع فٹ اور 48بر قی قمقموں سے مزین ہے جس میں 8.3کلو گرام سونا بھی موجود ہے ڈھا ئی سال قبل دو بارہ پیش کیا اور چین کی 5رکنی انجینئرنگ ٹیم جس کی قیادت مسٹر چاونگ کر رہے تھے نے مزار قائد پر پرا نے فا نوس کی جگہ نیا فانوس نصب کر دیا ،جبکہ پرا نے فا نوس کو با حفاظت لو ہے کے ایک جال جو کہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیا قت علی خان ،مادر ملت محتر مہ فاطمہ جناح کے مزار کے سامنے موجود ہے میں عارضی طور پر لٹکا دیا ہے۔ مزار مینجمنٹ بورڈ کی انتظامیہ نے پرا نے فا نوس کی حفاظت کے لیے ابتدا ئی طور پر ترپال سے اس کی چھت اور نچلے حصے کی دیواریں بنا نے کے ساتھ ساتھ پلاسٹک سے ڈھکنے کی نا کام کوشش کی ہیں ،جو کہ وقت گزر نے کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر گل سڑ چکی ہے جس کے باعث فا نوس میں کڑی دھوپ اور بارشوں کے سبب لگی گولڈن پلیٹیں کالی پڑنا شروع ہوگئیں ہیں، مگر دو سال گزر جانے کے باوجود بھی مزار مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے اس کی حفاظت کے لیے تا حال کو ئی اقدام نہیں اُٹھایا جا سکا ہے جس کے سبب قیمتی اثاثے کے بربادہونے کا خدشہ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں