میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کامیاب جوان پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت ہے ،فردوس عاشق

کامیاب جوان پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت ہے ،فردوس عاشق

ویب ڈیسک
هفته, ۷ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت ہے ، وزیر اعظم عمران خان کا یقین ہے کہ قوم اور معاشرہ میرٹ کو فروغ دے کر فلاح اور ترقی پائے گا۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ یہ پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت اور ان کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے ،قرضوں کی فراہمی کا آغاز وزیر اعظم عمران خان کے نوجوانوں سے کئے گئے عہد کی پاسداری کی جانب عملی قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں نوجوانوں کی قرض کے حصول میں دلچسپی عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان پر اعتماد ہے ۔ تمام قرض میرٹ پر دیے جائیں گے ۔عمران خان کا یقین ہے کہ قوم اور معاشرہ میرٹ کو فروغ دے کر فلاح اور ترقی پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت اور کاروبار کرنے والے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے ۔ حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے مشن پر کاربند ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں