میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورلڈکپ ، بنگلہ دیش،جنوبی افریقہ فاتح، افغانستان اور سری لنکا کو شکست

ورلڈکپ ، بنگلہ دیش،جنوبی افریقہ فاتح، افغانستان اور سری لنکا کو شکست

ویب ڈیسک
هفته, ۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے مہدی حسن میراز اور شکیب الحسن کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت افغانستان کو بآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی،بنگلہ دیشی ٹیم نے 157 رنز کا ہدف 35ویں اوور میں حاصل کر لیا،افغانستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، اور پوری ٹیم صرف 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،رحمن اللہ گرباز نے سب سے زیادہ 47 رنز اسکور کیے،بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین 59 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ مہدی حسن میراز نے آل راؤنڈ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے57 رنز بنانے کے ساتھ افغانستان کے 3 بیٹرز کو آؤٹ کیا، انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ کیا گیا۔دھرماشالا میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان کے اوپنرز رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے 47 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، تاہم شکیب الحسن نے پارٹنرشپ کا خاتمہ کرتے ہوئے زردان کو 22 رنز پر چلتا کیا۔رحمن اللہ گرباز کا ساتھ دینے رحمت شاہ کریز پر پہنچے، جنہوں نے 15 اوور کے اختتام تک ٹیم کے اسکور کو 83 رنز تک پہنچایا، تاہم رحمت شاہ 18 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے، اور شیکب الحسن کا دوسرا شکار بنے۔کپتان حشمت اللہ شاہدی چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے کیلئے میدان میں اترے، افغانستان نے 20 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے تو اس موقع پر رحمن اللہ گرباز ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بیٹنگ کر رہے تھے۔بعد ازاںجنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 428 رنز بنانے کے بعد سری لنکا کو 45 ویں اوور میں 326 رنز پر آؤٹ کرکے میچ 102 رنز سے جیت لیا جہاں سری لنکن بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کی۔ارون جیٹلی اسٹیڈیم دہلی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکا کے باؤلرز نے شروع میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کو دوسرے اوور میں 10 کے اسکور ہی آؤٹ کرکے اچھا آغاز کیا تھا لیکن بعد میں آنے والے بلے بازوں نے صورت حال یکسر تبدیل کردی۔راسی وین ڈیر ڈوسن51 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ڈی کوک اور ڈوسن نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 204 رنز کا اضافہ کیا اور دونوں بلے بازوں نے اس دوران اپنی سنچریاں بھی مکمل کرلی۔سری لنکا کے باؤلرز کو دوسری وکٹ 31 ویں اوور کی چوتھی گیند پر ملی جب جنوبی افریقہ کا اسکور 214 رنز ہوچکا تھا اور ڈی کوک 84 گیندوں پر 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کرچکے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں