میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حماس کا پانچ ہزار میزائل داغ کر اسرائیل کے خلاف آپریشن کا آغاز

حماس کا پانچ ہزار میزائل داغ کر اسرائیل کے خلاف آپریشن کا آغاز

جرات ڈیسک
هفته, ۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری بازو عز الدین القسام کے کمانڈر محمد الضیف ابو خالد نے اسرائیل کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القسام کی طرف سے جاری کردہ ابو خالد کے بیان میں بتایا گیا کہ آپریشن طوفان الاقصی میں اسرائیل پر پانچ ہزار میزائل داغے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج قوم اپنا قبلہ درست کر کے انقلاب کی راہ پر چل نکلی ہے جو جلد ہی وطن واپسی کے مارچ پر متنج ہو گا۔قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ترجمان ایوجا درعی نے ایک بیان میں غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر حملوں کے بعد جنگ کے لیے تیار رہنے کے لیے کہا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں