میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی،کرنٹ لگنے سے اموات، نیپرا کا نوٹس، کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب

کراچی،کرنٹ لگنے سے اموات، نیپرا کا نوٹس، کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

نیپرا نے کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کرنٹ لگنے سے انسانی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے شکایات سیل صارفین کے ٹیلی فون کالز کا جواب نہیں دے رہے ، کے الیکٹرک متوقع بارش کے باوجود احتیاطی تدابیر کرنے میں کیوں ناکام رہا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کو فوری طور پر بجلی بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔یاد رہے کے الیکٹرک کے بوسیدہ نظام کے باعث نیو کراچی، النور سوسائٹی، اورنگی ٹائون اور لانڈھی میں شہریوں نے رات جاگ کر گزار ی۔ بارش کے باعث کرنٹ لگنے کے واقعات لیاری، بلدیہ ٹائون، قیوم آباد، آگراہ تاج کالونی میں پیش آئے جس میں 9 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں