میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف کوپاکستان آنے میں دلچسپی نہیں ،صرف گندہی کریں گے ،شیخ رشید

نوازشریف کوپاکستان آنے میں دلچسپی نہیں ،صرف گندہی کریں گے ،شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے سیاسی مستقبل کو مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں،نوازشریف پاکستان آنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ، صرف گند ہی کرینگے ،اپوزیشن جب چاہیے حساس ادارے کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے ، میڈیا اسے پوری آزادی کے ساتھ نشر کرتا ہے، اس سے زیادہ میڈیا کی آزاد دنیامیں کہیں نہیں ملتی،نیکٹا کیلئے مختلف اداروں اور بیوروکریسی سے لوگ شامل کئے گئے ،ابھی بھرتیاں نہیں ہوئی ہیں،سقوطِ کابل کے بعد پاکستان کو خطے میں ایک نئی جگہ ملی ہے،تین چار گروپس نے ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی ہے،ہماری کوشش ہے معاملات احسن طریقے سے حل ہوں اگر ایسا نہیں ہوا تو ہمارے اداروں اور فوج کی صلاحیت بھرپور جواب دیگی۔میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کے قائد ملک آنے میں دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ یہ صرف ’سیاسی گند‘ ہی کریں گے۔انہوں نے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جب چاہیے حساس ادارے کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے اور میڈیا اسے پوری آزادی کے ساتھ نشر کرتا ہے، اس سے زیادہ میڈیا کی آزاد دنیامیں کہیں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جدید خطوط پر استور کررہے ہیں، جب سے یہ اتھارٹی فعال ہوئی ہے ہمارے پاس پاکستان میں داخل ہونے والے پاسپورٹ ہولڈرز کی معلومات ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس سے قبل جتنے بھی غیرملکی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے، ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں غیرملکی پاسپورٹ ہولڈرز لاپتا ہیں اس لیے انہیں ایمنسٹی دی جارہی ہے تاکہ وہ 30 اکتوبر سے پہلے درخواست دیں اور اپنے ملک روانہ ہوجائیں۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ نیکٹا کے لیے مختلف اداروں اور بیوروکریسی سے لوگ شامل کئے گئے لیکن ابھی بھرتیاں نہیں ہوئی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سقوطِ کابل کے بعد پاکستان کو خطے میں ایک نئی جگہ مل رہی ہے، خطے میں پاکستان کا کردار اہم ہوگیا ہے اس لیے نیکٹا کو فعال اور موثر بنانے کیلیے کوششیں جاری ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کے سیاسی مستقبل کو مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، مسلم لیگ (ن) کے قائد ملک آنے میں دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ یہ صرف سیاسی گند‘ ہی کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں