میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیپاکے نان کیڈرڈی جی نعیم مغل کیخلاف انکوائری رپورٹ پیش

سیپاکے نان کیڈرڈی جی نعیم مغل کیخلاف انکوائری رپورٹ پیش

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سیپا کے نان کیڈر ڈی جی نعیم احمد مغل نے اربن ٹوئن ٹاورز کی منظوری میں قوائد و ضوابط کی دھجیاں اڑادیں،سیکریٹری ماحولیات نے نعیم مغل کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل میں پیش کردی گئی، ٹربیونل نے وکلا ئ￿ کو تحقیقاتی رپورٹ پر 2 فروری کو دلائل دینے کی ہدایت کردی ہے۔ جرا ¾ت کی رپورٹ کے مطابق سٹیزن فار انوائرمنٹ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سید علی رضا گردیزی نے سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل ، اربن پراپرٹیز کے مالک عارف رحمت اللہ ، سیکریٹری ماحولیات ، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر کے خلاف انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل میں پٹیشن دائر کی، پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیکریٹری ماحولیات کو 8 دسمبر 2018 شکایت کی گئی کہ سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) نے اربن ٹوئن ٹاورز کی کی منظوری انوائرمنٹل امپیکٹ اسسمنٹ(آئی ای اے) کے بجائے انیشل انوائرمنٹل ایگزامنیشن (آئی ڈبل ای ) کے تحت دے دی،اس لئے سیپا کی منظوری کو مسترد کیا جائے اور سیپا کے ذمے دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے، گرا?نڈ 17 فلور اور 4 ہزار اسکوائر فٹ پر منصوبے کے لئے آئی ڈبل ای کے تحت منظوری سیپا ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل اربن ٹوئن ٹاورز کی منظوری سیپا ایکٹ کے خلاف اور غیر قانونی قرار دے، ڈی جی سیپا نعیم مغل سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، تحقیقات کی جائے۔جس پر انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل نے سیکریٹری ماحولیات کو نوٹس جاری کرکے ایک ماہ کے اندر تحقیقات کرنے کی ہدایت کی، سیکریٹری ماحولیات نے تحقیقات کے لئے نوٹ چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کیا، جس پر چیف سیکریٹری سندھ نے سی ایم آئی ٹی کے چیئرمین کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی، جواب میں سی ایم آئی ٹی کے چیئرمین نے لیٹر لکھ کے چیف سیکریٹری سندھ کو درخواست کی کہ اربن ٹوئن ٹاورز کی غیرقانونی منظوری کی تحقیقات سیکریٹری ماحولیات سے کروائی جائے، اسی طرح 3 مارچ 2020کو سیکریٹری ماحولیات کو ہدایت کی گئی کہ وہ تحقیقات کریں۔تحقیقات کے دوران ڈی جی سیپا نعیم احمد مغل، چیئرمین اور ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، علی رضا گردیزی سے ضروری خط و کتابت کی گئی، تحقیقات کے دوران علی رضا گردیزی نے تحریری طور پر کہا کہ اربن ٹوئن ٹاورز کی آئی ڈبل ای کے تحت منظوری دے کر سیپا ایکٹ 2014 کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔ انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل نے ڈی جی سیپا نعیم مغل کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق تمام دستاویزات جمع کروانے کا حکم دیا ، فریقین کے وکلائ￿ 2 فروری کو تحقیقاتی رپورٹ پر دلائل دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں