میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین نیب کے والدین کے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزمان بری

چیئرمین نیب کے والدین کے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزمان بری

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کے والدین کے قتل کے کیس میں سزائے موت پانے والے تین ملزمان کو بری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے جاوید اقبال کے بھائی نوید اقبال سمیت تین ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔ ٹرائل کورت نے 2011میں ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ناکافی شواہد کی بنیاد پر تینوں ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔سال 2011میں ٹرائل کورٹ نے والدین کو قتل کرنے کے الزام میں نوید اقبال سمیت تین ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی ، جس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ ملزمان کی وکیل شیبا قیصر ایڈووکیٹ نے مئوقف اختیار کیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سناتے ہوئے نوید اقبال سمیت تین ملزمان کو سزائے موت سنائی اور اس حوالہ سے شواہد کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں