اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن، 40فلسطینی شہید
ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسرائیلی فوج کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن جاری ہے، صیہونی افواج نے اپنی وحشیانہ کارروائیوں میں گزشتہ 9 روز کے دوران 6بچوں سمیت مزید 40فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں سے فلسطینیوں کی املاک، گاڑیوں، سڑکوں کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے سے 4ہزار فلسطینیوں کو جبری بے دخل کردیا گیا ہے۔