میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منچھر جھیل میں سیلابی صورتحال سنگین، زیرو پوائنٹ پر شگاف، 500 دیہات زیر آب

منچھر جھیل میں سیلابی صورتحال سنگین، زیرو پوائنٹ پر شگاف، 500 دیہات زیر آب

جرات ڈیسک
بدھ, ۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

منچھر جھیل میں سیلابی صورت حال انتہائی سنگین ہو گئی، پانی کے دباؤ سے زیرو پوائنٹ پر 50 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، 5 سو دیہات زیر آب آگئے، وزیراعلیٰ سندھ کی آبائی یونین کونسل واہڑ میں بھی پانی داخل ہونے سے ایک لاکھ 60 ہزار آبادی متاثر ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جھیل میں دو کٹ لگانے کے باوجود پانی کی سطح کم نہ ہوئی، سیہون ائیر پورٹ کا رن وے بھی ڈوب گیا، لاڑکانہ حیدرآباد انڈس ہائی وے پر پانی ہی پانی جمع ہوگیا، موٹروے پولیس نے ٹریفک کا داخلہ روک دیا۔ دوسری جانب دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، پانی کی آمد 6 لاکھ 8 ہزار 476 تک پہنچ گئی ہے، اخراج 5 لاکھ 85 ہزار 678 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے، سیلابی ریلا جامشورو میں داخل ہونے سے کئی دیہات زیر آب آ گئے ہیں، سیلاب مٹیاری اور سجاول کے کچے کے علاقوں کو بھی متاثر کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں