کراچی اورسکھر کے درمیان تیزترین ٹرین لے کرآؤں گا، شیخ رشید
شیئر کریں
وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے دعویٰ کیاہے کہ ہم نے پچھلے سال سے 10 ارب زیادہ کمائے ہیں، 5 سال میں ریلوے کا خسارہ کم کریں گے ۔ زرداری کے دوستوں نے پلی بارگین کی کوششیں شروع کردیں، نوازشریف بھی یہی چاہتے ہیں، لوگوں کویقین ہے عمران خان حالات بدلے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ1861میں پٹڑی ڈلی تھی، ٹریک ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ، ایم ایل ون بننے سے انقلاب آئے گا، ایم ایل ون بنے گا تو ایک لاکھ لوگوں کوروزگار ملے گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سکھرکے لوگ کہہ رہے ہیں نوکری، پانی نہیں ہے ، لوگوں کوعمران خان کی دیانت پر یقین ہے ، لوگوں کویقین ہے عمران خان حالات بدلے گا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے دوستوں نے پلی بارگین کی کوششیں شروع کردیں، نوازشریف بھی پلی بارگین کی کوشش میں ہے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مودی سے غلطی ہوئی ہے اس کو جانے نہیں دینا، مودی کی حرکت کے بعد ہمارے پاس جنگ کے سوا آپشن نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کی خواہش رکھتے ہیں نہ ہی سوچ رکھتے ہیں، چاہتے ہیں مذاکرات سے معاملہ حل ہو ورنہ خطہ لپیٹ میں آئے گا۔