غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی بدستور جاری ، 43 مسلمان شہید
ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ اگست ۲۰۲۵
شیئر کریں
غزہ سٹی میں اقوام متحدہ کے کلینک میں پنا ہ گیر 23افراد کا قتل
دشوار راستے پر امدادی ٹرک الٹنے سے 20 مسلم دب کر شہید
غزہ میںیہودی فوج کے حملے اور امدادی ٹرک الٹنے سے 43 مسلمان شہید ہوگئے ، بدھ کی صبح اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے 23 افراد کو قتل کردیا ، یہ حملہ غزہ سٹی میں واقع اقوام متحدہ کے کلینک پر کیا گیا جہاں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی جبکہ دوسری جانب وسطی غزہ میں امدادی ٹرک الٹنے سے 20افراد شہید ہوئے ،غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق ایک امدادی ٹرک خراب اور بمباری شدہ راستے سے گزارنے کے باعث الٹ گیا،قابض افواج نے امدادی ٹرک کو ان راستوں سے گزرنے پر مجبور کیا جو پہلے ہی تباہ شدہ ہیں ،جو عالمی انسانی قانون کے تحت نسل کشی کے زمرے میں آتی ہے۔


