میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مظلوم کشمیریوں کی آواز ہر فورم پر بلند کرتا رہوں گا، وزیراعظم

مظلوم کشمیریوں کی آواز ہر فورم پر بلند کرتا رہوں گا، وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہر سطح اور ہر فورم پرکشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہوں گا،ظلم و ستم سے متاثرہ مظلوم بچوں، نوجوانوں اور خواتین کی آوازیں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں،کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے مظفرآباد میں ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں محمد حسین خطیب، سید فیض نقشبندی، غلام محمد صفی ، شیخ عبدالمتین، محترمہ شمیم شال، اشتیاق حمید اور نثارمرزا شامل تھے،اس موقع پروفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور، وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹر شبلی فراز، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر مملکت شہریار خان آفریدی، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان، وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر اور اسپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر بھی موجود تھے۔حریت کانفرنس کے وفد نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔وفد نے بھارت حکومت کی جانب سے غیر قانونی جابرانہ و یکطرفہ اقدام ، غیر انسانی محاصرہ اور مواصلاتی ناکہ بندی، ہندو قابض افواج کے ظلم و ستم اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی صورتحال کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے حکومت پاکستان اور بطور خاص وزیرِ اعظم عمران خان کی ذاتی کاوشوں کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔وفد نے کہا کہ جس موثر انداز میں وزیراعظم پاکستان مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے ہیں پوری کشمیری قوم وزیرِ اعظم کی مشکور ہے،جس طرح وزیر اعظم عمران خان نے نریندر مودی کے فاشسٹ چہرے کوبے نقاب کیا ہے اور دنیا کو بھارت کا اصل روپ دکھایا ہے اس پر پوری کشمیری قوم آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آٹھ لاکھ قابض افواج اور کشمیر کی قانونی حیثیت کو تبدیل کر کے کشمیریوں کی آواز کو دبا یا نہیں جا سکتا،آر ایس ایس کے فلسفے پر عمل پیرا ہندوستان حکومت کے فاشسٹ عزائم پوری دنیا پر واضح ہو چکے ہیں،عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر سطح اور ہر فورم پرکشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہوں گا،ظلم و ستم سے متاثرہ مظلوم بچوں، نوجوانوں اور خواتین کی آوازیں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں،کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں