میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ سندھ کے پرائیویٹ سیکریٹری کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ کے پرائیویٹ سیکریٹری کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

شاہنواز خاصخیلی سلیم باجاری کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا حکم،احتساب عدالت حیدرآباد نے وزیراعلیٰ سندھ کے سینئر پرائیویٹ سیکریٹری سلیم باجاری کو نیب تحقیقات میں تعاون کا حکم دیتے ہوئے نیب کراچی کے سامنے پیش ہونے کا حکم سنادیا ہے، عدالت نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کی صورت عبوری ضمانت قبل گرفتاری مسترد کرنے کا عندیہ دے دیا۔وزیراعلیٰ سندھ کے سینئر پرائیویٹ سیکریٹری سلیم باجاری کیخلاف نیب تحقیقات کیس کی حیدرآباد کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، سلیم باجاری احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔نیب تفتیشی افسر نے معزز عدالت کو آگاہ کیا کہ سلیم باجاری کو طلبی کے پانچ نوٹس جاری کیے تاحال پیش نہیں ہوئے جس پر احتساب عدالت کے جج نے ملزم سلیم باجاری سے استفسار کیا کہ آپ کیوں نیب کے سامنے پیش نہیں ہورہے جس کے جواب میں سلیم باجاری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کو خدشہ ہے کہ نیب اس کیس میں بلوا کر کسی اور خفیہ تفتیش میں گرفتاری نہ کرلے، عدالت نے نیب تفتیشی افسر سے کسی اور تحقیقات کے متعلق استفسار کیا جس کے جواب میں تفتیشی افسر کا کہنا تھا میرے پاس ایک ہی کیس ہے کسی اور کا علم نہیں۔عدالت نے سلیم باجاری کو 10 اگست تک نیب کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیتے انکی ضمانت قبل از گرفتاری مشروط کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ سماعت تک اگر آپ نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے تو ضمانت مسترد کردی جائیگی، ذرائع کے مطابق سلیم باجاری کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور خلاف ضابطہ بھرتیوں کی نیب میں تحقیقات جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں