میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک صارفین کے لیے بری خبر، بجلی مزید مہنگی

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بری خبر، بجلی مزید مہنگی

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کے الیکٹرک صارفین کے لیے نیپرا نے قیمت میں اضافے کی منظوری دے کر بجلی مزید مہنگی کردی۔شہر قائد کے باسیوں کے لیے بْری خبر ہے کہ پہلے ہی مہنگے یونٹ سے پریشان شہریوں کے لیے کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے۔بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا، جس کا اطلاق مئی، جون اور جولائی 3 ماہ کے لیے ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جولائی ، اگست اور ستمبر 2022 ء کی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں