میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹر مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید کمی

انٹر مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید کمی

جرات ڈیسک
منگل, ۷ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

انٹر مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید کمی ہوگئی ہے۔ ڈالر کی قدر میں مزید 2 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔ امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 203 روپے پر پہنچ گیا ہے، تجزیہ کاروں نے روپے کی قدر کی کمی کو تیل کی ادائیگیوں اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کی قرض سہولت میں تحفظات سے منسوب کیا ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا ہے گزشتہ روز ڈالر 200 روپے 40 بند ہوا تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ ریٹ کے مطابق فوریکس ایسوسی ایشن کے ریٹ زیادہ تھے، ایس بی پی کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 200 روپے 6 پیسے تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں